مظفر آباد(نیوز ڈیسک) نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا،آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے چودھری رشید کو وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیپلزپارٹی کے چودھری یاسین کو نامزد کیا گیا ہے۔وزارت عظمیٰ حاصل کرنے کے لیے صرف 27 ووٹ چاہیں ، 52 ارکان کے ایوان میں حکمران اتحاد کو 32 اور متحدہ اپوزیشن کو 20 ارکان کی حمایت حاصل ہے ۔
