اسلام آباد ( اے بی این نیوز )تمام سیا سی جماعتیں بیٹھ کر الیکشن پر بات کر لیں،ہمیں الیکشن پر نہیں ٹائمنگ پر اعتراض ہے سابق صدر آصف علی زرداری نےکہا ایک ہی دن الیکشن آئینی حق ہے ،کسی زمانے میں ایم این ایز کے الیکشن ایم پی ایز سے پہلے ہوتے تھے اس پر بھی مسئلہ بنا،عمران خان کو ئی پاپولر شخص نہیں ہے ،سیاسی جماعت کے کارکن احتجاج کر تے ہیں ، اسلحہ نہیں اٹھاتے، میرے اور عمران خا ن میں ڈومیسائل کا فرق ہے ،یہ اپنا آرمی چیف لاکر 2035 تک حکومت میں بیٹھنا چاہتے تھے ،بلاول نے کہا کہ عمران کو نکالا ہے مگر اس کے حواری موجود ہیں
