اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مسلم لیگ (ن) اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے جمعہ کو ملاقات کی ۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں وزارت مواصلات سے متعلق امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ۔
