اہم خبریں

آئین کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی لیکن یہاں عدالتی نظام کو مذاق بنا لیا گیا ہے،فواد چوہدری

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ظل شاہ کو نگران حکومت نے اغواء کرایا اور قتل کا پرچہ ہمارے خلاف بنا یا ،عدالتی نظام کو مذاق بنا دیا گیا ہے ۔آج لاہور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے ہمراہ فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ ظل شاہ کو نگران حکومت کی ہدایت پر اغواء کیا گیا اور ظل شاہ کے قتل کا پرچہ ہمارے خلاف دیا گیا،ریاست میں مذاق ہو رہا ہے اس کا اندازہ اس سے لگا لیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی مشینری سپریم کورٹ کیخلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے ،سب لوگ جانتے ہیں ن لیگ کی سپریم کورٹ پر حملوں کی تاریخ پرانی نہیں ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں عدالتی نظام کو مذاق بنا دیا گیا ہے ، کوئئ حکومت یہ نہیں کہہ سکتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانا جائے گا،یہاں عدالت حکم دیتی ہے اور عمل نہیں ہوتا، آئین کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے ، آئین کے تحت 90 دن میں الیکشن ہونا لازمی ہیں، ہم عدلیہ کی عزت کی جنگ لڑ رہے ہیں، آج وکلاء معمول کے مطابق عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔عدلیہ سے تمعلق لوگوں کا اعتماد بحال ہونا ضروری ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ ظل شاہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا تھا،ہم دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں،وکلاء چیف جسٹس اور انظام کے ساتھ کھڑے ہیں،موجود سیاسی صورتحال سے حکمرانوں کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں، ظل شاہ پرپولیس والے پریشان ہیں کہ کون سا بیان دیں، پولیس اکیلے میں بتاتی ہے کہ ہم پر دباؤ ہے۔

متعلقہ خبریں