کراچی( نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام حماد خان مری نے آج ڈائریکٹرجنرل ، سینٹرل زون آفس کراچی میں قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس کے دوران متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے مسائل اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے سندھ میں تحصیل لیول پر بیظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت قومی سماجی و اقتصادی سینٹرزقائم کئے جائیں گے جس سے مستحق خواتین رجسٹریشن کراسکیں گی اور دوسرے لوگ زیادہ سے زیادہ مفید ہوسکیں گے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نظام میں آسانی اور مزید بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور دفتری اوقات میں وقت کی پابندی کو برقرار رکھیں اور تمام پروگرامز بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ذالقرنین حیدر شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹرز عبدالہادی قریشی نے انہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مختلف سیکشنز اور پروگراموں کے مستقبل کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے۔