اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس میں مزید 3 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرلی گئیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کے لیے خصوصی طور پر قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا دسواں اجلاس ہوا۔ترجمان کے مطابق اس دوران تین گواہوں عمر گل آفریدی، حسن ایوب اور ذوالقرنین حیدر کی شہادتیں قلم بند کی گئیں۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق جے آئی ٹی نے صحافی کے قتل کے معاملے میں شہادتیں قلمبند کرانے کیلیے مزید اہم گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔ترجمان کے مطابق ارشد شریف قتل کیس پر قائم خصوصی جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس منگل کو ہوگا۔