اہم خبریں

پاکستان میں عدم تحفظ کے شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،تنظیم الاطفال کا انتباہ جاری

کراچی (نیوزڈیسک)بچوں کے حقوق اور مزدوری پر کام کرنے والے پاکستانی تنظیم الاطفال نے اقوام متحدہ کے دو ذیلی اداروں کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں سماجی تحفظ تک رسائی سے محروم بچوں کی تعداد میں سالانہ اضافہ ہو رہا ہے جس سے وہ غربت، بھوک اور امتیازی سلوک کے خطرے سے دوچار ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) اور یونیسیف نے بچوں کے لیے عالمی سماجی تحفظ کی فوری ضرورت پر زور دیا۔رپورٹ میں خبردار کیا کہ سال 2016 سے 2020 کے درمیان 15 سال تک کی عمر کے مزید 5 کروڑ بچے اہم سماجی تحفظ خاص کر بچوں کے فوائد سے محروم رہے، اس دوران عالمی سطح پر 15 سال سے کم عمر بچوں کی مجموعی تعدادایک ارب 46 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں