اہم خبریں

عمران خان کا بیانیہ واضح نہیں، سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے مؤقف میں تبدیلی آتی رہتی ہے ، وہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ہیں یا مخالف، ان کے بیانیہ ہی واضح نہیں ، حکومت کیساتھ مذاکرات چاہتے ہیں یانہیں ، سیاسی بحران کےحل کیلئے قومی ڈائیلاگ ہونےچاہئیں، اسٹیبلشمنٹ حصہ بنیں تو قومی مذاکرات کامیاب ہوسکتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد کے کابل کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، طالبان نے کہا تھا کہ اپنی زمین دہشت گردی کے لیے کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے لیکن افغان طالبان اپنی سرزمین کا پاکستان کیخلاف استعمال روکنے میں کامیاب نہیں ہوئے، افغان طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی فاصلہ چاہتے ہیں لیکن بھارت طالبان کی آج بھی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماؤں کی پاکستان میں دوبارہ آباد کاری عمران خان حکومت کی حکمت عملی تھی جو ناکام ہوئی ، قبائلی علاقوں عوام طالبان کے ساتھ رہنے کو تیار نہیں ،طالبان کی واپسی کیخلاف لوگ آج بھی غیر مسلح احتجاج کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکام اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کو ناکام رہے، آج بھارت طالبان کی آج بھی مدد کر رہا ، ٹی ٹی پی رہنماؤں کی پاکستان میں آباد کاری عمران خان حکومت کی حکمت عملی تھی اب ناکام ہو چکی،قبائلی علاقوں کے لوگ طالبان کیساتھ نہیں رہ سکتے،طالبان واپسی کیخلاف آج بھی لوگ غیرمسلح احتجاج کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں