اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کے لیے دوبارہ صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے عدالتی اصلاحات سے متعلق یہ بل نظرثانی کیلئےپارلیمنٹ کو واپس بھجوایا تھا۔ اب صدر مملک عارف علوی اگر اس پر دس دن میں دستخط نہیں کرتے تو بل از خود قانون بن جائے گا۔ واضح رہے کہ عدالتی اصلاحات سے متعلق یہ بل گزشتہ کثرت رائے سے ترامیم کے ساتھ منظور ہوا تھا۔اگر یہ بل قانون بن جاتا ہے تو چیف جسٹس کا ازخود نوٹس لینے کا اختیار ختم ہوجائے گا ۔
