اہم خبریں

عمران خان نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا، وفاقی وزیر مملکت سید محمد علی شاہ

ملاکنڈ ( نیوز ڈیسک )وزیر مملکت سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا ہے کہ حقیقی تبدیلی ذوالفقار علی بھٹو بہت پہلے لا چکے ہیں ، عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے ایسے معاہدے کئے ہیں جس سے ملکی معیشت کو اتنا نقصان پہنچا ہے جس کا ازالہ کرنے میں کافی وقت لگے گا۔تبدیلی اور نوجوانوں کے حقوق کے نام پرنوجوانوں کو جتنا نقصان پی ٹی آئی نے دی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگئی پھاٹک میں ممتاز شخصیت ہمیش گل سمیت پی ٹی آئی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے پی پی پی کے تحصیل صدر حاجی طیب خان، ہمیش گل، حاجی آمیر اعظم اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ وفاقی وزیر مملکت سید محمد علی باچہ نے کہا کہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے کلاس فور ملازمین بھرتی کرنے کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی کے آپ گریڈیشن کا افتتاح کیا لیکن ہسپتال کے بلڈنگ میں توسیع، بیڈز اور سٹاف میں اضافے اور سامان و مشنری کے فراہمی پر خاموشی اختیار کی حالانکہ ان کو چاہئے تھا کہ وہ اقتدار کے آخری وقت میں مجبوری کی صورت میں درگئی ملاکنڈ آیاتھا تو حلقے میں کسی میگا پراجیکٹ، تعلیمی ادارے یا دیگر اسکیموں کا اعلان کرتے لیکن انہوں نے صرف ایم پی اے کو کلاس فور ملازمین بھرتی کرنے کے لئے اپ گریڈیشن کا اعلان کیا ۔وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ اس وقت ملک جن مسائل کا شکار ہے اور عوام اذیت سے گزر رہے ہیں ان سب کا ذمہ دار عمران خان ہے جنکی سیاست نے معاشرتی اقدار، آداب اور اصول کا جنازہ نکال کر نوجوان نسل کو خالی نعروں پر ٹرخایا اور ان کے مستقبل اور روزگار کے لئے ایک پائی کا کام نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی میں لوگوں کی جوق در جوق شمولیت در اصل پی پی پی کے قائدین پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے اور انشاء اللہ عام انتخابات میں پی پی پی واضح کامیابی لیکر اقتدار میں آئے گی۔

متعلقہ خبریں