کراچی( نیوز ڈیسک )15جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے، الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا، خط کے متن کے مطابق اس دوران کسی بھی قسم کا تبادلہ یا تقرری نہیں کی جاسکتی،الیکشن کمیشن نے تمام تقرریوں کے احکامات فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کر دی،بلدیاتی انتخابات سے قبل ایڈمنسٹریٹرز کی تبدیلی کے حوالے سے مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں تبدیلیاں واپس کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔