راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی کے علاقے تھانہ ایئرپورٹ کی حدودمیں نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ ایئرپورٹ کی حدودمیں نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل سوارملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ خیابان سرفرازسکیم تھری میں پیش آیاجبکہ قتل کیے جانے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیاہے،ذرائع کے مطابق قتل کے محرکات ابھی تک پتہ نہیں چل سکے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔