اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاءتارڑ نے کہا ہے کہ تمام مسیحی ریگولر ملازمین کی تنخواہیں ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئیں،اس کے علاوہ 500 ڈیلی ویجز کو بھی تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں۔مریم نوازشریف نے ایک مسیحی فیضان خان کے ایسٹر پر تنخواہ نہ ملنے کے ٹویٹ کے حوالے سے عطاءتارڑ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔اس پر عطا تارڑ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسیحی بھائیوں اور بہنوں کے لیے ایف 9 پارک،لیک ویو پارک اور دامن کوہ میں ایسٹر کے لیے تفریحی سہولیات مفت فراہم کی گئی ہیں۔
