اہم خبریں

عوام کو فیصلہ کرنا ہے ووٹ گھڑی بیچنے والوں کو دینگے یاخدمت کرنے والوں کودیں گے،وزیراعظم

ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک )ڈی آئی خان میں ترقیاتی منصوبوں کی بنیادرکھی جارہی ہے،چند ماہ قبل یہاں آیا تو ہر طرف پانی نظر آتا تھا،سیلاب متاثرین نے بہت سی مشکلات کا سامناکیا،کالام، کوہستان اور ٹانک میں بدترین تباہی دیکھی ہے،حالیہ سیلاب سے ملک میں بہت تباہی ہوئی،دوست ممالک نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مددکی،وفاقی حکومت نے ٹینٹ اور ادویات ہر جگہ پہنچائیں،بدقسمتی سےپاکستان اس موسمیاتی آفت کا شکار ہوا،جب تک یہ مسائل حل نہ ہوجائیں ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے،عمران خان نے پاکستان کی عزت کو خاک میں ملایا،تحائف کسی شخصیت کو نہیں بلکہ ملک کو ملتے ہیں،عمران خان نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی کو بیچا،عمران خان نیازی کے تحائف بیچنے سے ملکی کی بڑی بے توقیری ہوئی، تحائف تعلق بڑھانے کیلئے ہوتے ہیں بیچنے کیلئے نہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان کو 30ارب ڈالر کانقصان ہوا،عمران نیازی نے دوست ملک چین کو ناراض کیا،جب حکومت سنبھالی تو ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا تھا،اتحادی حکومت نے کاوشوں سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا یا،تحائف تعلقات بڑھانے کیلئے ہوتے ہیں بیچنے کیلئے نہیں،اگر اگلے 5سال موقع ملا تو ملک کی تقدیربدلیں گے،گزشتہ حکومت نے دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کیے،عمران خان کی جانب سے دن رات الزام تراشی کی جارہی ہے،عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ ووٹ گھڑی بیچنے والوں کو دیں گے یاخدمت کرنے والوں کودیں گے،پاکستان نعروں سے نہیں محنت اورکام سےآگے بڑھے گا،دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتےہیں،حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر میٹنگ بلارہا ہوں،حکومت صوبوں کیساتھ ملکردہشتگردی کاسرکچل دے گی۔

متعلقہ خبریں