اہم خبریں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد

لاہور(نیوز ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، ایسٹر انسانی زندگی میں بھلائی اور صالح اوصاف کی طرف مائل ہونے کے جذبہ کا مظہر ہے ،مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں، ایسٹر بے آسرااور مستحق افراد کے ساتھ وقت گزارنے اورخوشیاں تقسیم کرنے کا نام ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سیحی برادری امن پسند اور ہمارے لئے قابل احترام ہے، مسیحی برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں