اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دارسیاستدان،بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ ہے،پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی 50کروڑ روپے ماہانہ حکومت سے لے رہے ہیں،مسئلہ کشمیر کیلئے بھرپور طریقے سے مہم چلانے کی ضرورت ہے،پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان دوسروں کے پیسوں سے اپنی ضرورتیں پوری کرتےہیں،اپنی جیب سے انہیں خرچ کرنا ہی نہیں آتا،اس وقت عمران خان کے خرچے سرکاری خزانے سے پورے ہورہے ہیں،خواجہ آصف نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک جماعت خیرات کے پیسوں سے سیاست کرکے اسمبلی میں آئی،پیسوں کاحساب انہیں دینا پڑیگا۔خواجہ آصف نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کیلئے بھرپور طریقے سے مہم چلانے کی ضرورت ہے،کشمیر اور فلسطین پر ہونے والے مظالم کی داستانیں طویل ہیں،پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر بھر پور انداز میں پیش کیا،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دارسیاستدان،بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ ہے۔