اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عارف علوی کا بیان عمران خان کےخلاف چارج شیٹ ہے۔عارف علوی نے بھی اعتراف کرلیاعمران خان سلیکٹڈ تھے، عمران خان کو بے ساکھیوں پر سیاست کرنے کی عادت پڑچکی ہے۔پیر کووفاقی وزیر شیری رحمٰن نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان آج کل سابق آرمی چیف پرحکومت کےخلاف سازش کا الزام لگارہے ہیں، ان کے صدرکہہ رہے سابق آرمی چیف نےہی سینیٹ،عام انتخابات میں انکی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پہلے دن ہی اسمبلی فلور پرکہا تھا یہ سیلیکڈ وزیر اعظم ہیں، تاخیرسے ہی صحیح لیکن عارف علوی نے بھی اعتراف کرلیاعمران خان سلیکٹڈ تھے۔شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران خان اداروں کو سیاسی، انتظامی معاملات میں مداخلت پر اکسارہےہیں، یہ اداروں کو کہہ رہے ہیں کہ ماورائےآئین کردار ادا کریں اور مجھےاقتدار میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بے ساکھیوں پر سیاست کرنے کی عادت پڑچکی ہے۔