اہم خبریں

داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے والے افراد کی فہرست جاری

لاہور(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کے آخری عشرے کی تیاریاں مکمل، محکمہ اوقاف کی جانب سے داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد احاطہ دربار میں 1320 افراد کی فہرست جاری کی گئی۔ آئندہ دو روز تک جمع ہونے والے فارمز کے حامل افراد کا نام فہرست میں شامل کر لیا جائے گا۔ مجموعی طور پر 1500 سے زائد افراد کو درخواست فارم دیا گیا تھا۔ درخواست کیساتھ متعلقہ تھانے سے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں