اہم خبریں

اتحادی حکومت کی ناکامی ، پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں ایک تہائی تک کا اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اتحادی حکومت کی ناکامی ، پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں ایک تہائی تک اضافہ، قرضہ456 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران انجرجی سیکٹر گردشی قرضوں میں 456 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ کل گردشی قرضہ 2 اعشاریہ 67 ٹریلین روپے تک پہنچ چکا ہے ۔وزارت خزانہ نے کہا کہ فروری تک پاور سیکٹر گردشی قرضوں میں ہر ماہ اوسط 52 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ کل گردشی قرضے ، 2 اعشاریہ 67 روپے تک پہنچ چکا ہوے ۔بجلی کی قیمت میں اضافہ کر کے بھی حکومت پاور لاسسز کم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ۔ رواں مالی سال فروری کے اختتام تک 456 ارب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے جو کہ گزشتہ کے مقابلے میں ایک تہائی زیادہ ہے ۔

متعلقہ خبریں