کراچی(نیوز ڈیسک) میگا کرپشن سکینڈل،احتساب اعدالت نے 17 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ڈاکٹر عاصم کی درخواست مسترد کردی ۔ تفصیلات کے مطابق
کراچی کی احتساب عدالت کے میں ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی،ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے دائر بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ ملزمان پر گیس ٹھیکوں میں کرپشن کا الزم ہے ۔
عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ نیب کے مطابق ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
