کراچی (نیوز ڈیسک) نیا کاروباری ہفتہ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 698 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور مارکیٹ کھلتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 698 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔پچھلے ہفتے کی مندی کے بعد پیر کی صبح دیکھی جانے والی تیزی میں 100انڈیکس 40 ہزار 367 پر آگیا۔آٹوموبیلز، بینکوں، سیمنٹ سمیت ہر شعبے میں بھرپور خریداری دیکھی گئی۔پاکستان کویت انوسمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ریسرچ کے سربراہ سمیع اللہ طارق نے برنس ریکارڈ کو بتایا کہ حکومت پاکستان نے گیس کے شعبے کا سرکولر ڈیٹ 70 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پیشرفت پر مارکیٹ مثبت ردعمل دکھا رہی ہیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز پیٹرولیم اور فنانس ڈویژنز کو ہدایت کی تھی کہ وہ گیس کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ 70 فیصد کم کرنے کے لیے منصوبہ تیار کریں۔