اسلام آباد( اے بی این نیوز )مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی افطاری کےلئے فروٹ چاٹ بنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ افطاری کی تیاریاں ،فروٹ چاٹ کے بغیر افطاری کیسی؟ صرف سیاست نہیں کرتی ۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی کچن میں موجود ہیں ۔
