اہم خبریں

کوئٹہ دہشت گردی کی زد میں، یکے بعد دیگرے تین دستی بم حملے، 15 افراد زخمی ہو گئے

کوئٹہ( نیوز ڈیسک ) کوئٹہ میں دہشت گردی نے سر اٹھانا شروع کر دیا،یکے بعد دیگرے تین مختلف جگہوں پر دستی بم حملوں میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔ سبزل روڈ پر دستی بم دھماکے میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سیٹلائٹ ٹاؤن کےعلاقےچالوباوڑی میں پولیس چوکی پر دستی بم کے حملہ سے ایک بچے اور ایک پولیس اہلکار سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے،واقعے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا، بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر دوسرا دستی بم ناکارہ بنا دیا، زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تیسرے واقعہ میں بلوچستان حب میں صدر تھانے کے قریب کھڑی موٹر سائیکل کے پاس دھماکا ہوا جس میں 3 افراد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر دستی بم کا ہے، مزید جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں