اسلام آباد،راولپنڈی ،کراچی، لاہور، ملتان(نیوز ڈیسک )ملک بھر سمیت اسلام آباد،راولپنڈی ،کراچی، لاہور، ملتان میں گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی،ٹھنڈ آتے ہی گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ صبح کا ناشتہ،دوپہر کا کھان اور شام کا کھانا چو لہوں پر پکانا محال ہو گیا،خواتین حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں،مختلف کواتین نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ گرمیوں میں بجلی غائب اور سردیوں میں گیس غائب یہ کیا عوام کیساتھ مذاق بنایا ہوا ہے،ملک اور عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی طرف کسی کی توجہ ہی نہیں ہے۔