اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وفاقی دارلحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے،جس کے باعث ریڈزون سمیت شہر کےداخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ بڑھادی گئی ہے۔ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی سے متعلق 15 پر اطلاع دیں ، کیپٹل پولیس شہر میں امن وامان کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ترجمان کیپٹل پولیس کے مطابق شہری دوران سفراپنے ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور ریڈ زون سمیت دیگر جگہوں پرکی جانے والی چیکنگ میں تعاون کریں۔