لا ہور( نیوز ڈیسک)پی ٹی آ ئی کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسمبلیاں ضرور تحلیل ہوں گی، عمران خان نے جیسے کہا ہے ویسے ہی ہو گا،جلد پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کر رہے ہیں،پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں 186 اراکین پورے کریں گے،اس وقت ہمارے پاس اسپیکر کے علاوہ 187 اراکین ہیں، انہوں نے کہا کہ اراکین پورے کر کے اگلے ہی روز اعتماد کا ووٹ لیں گے،اعتمادکا ووٹ لینے کے بعد اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔