اہم خبریں

کراچی میں دسمبر کی سرد ترین رات ریکارڈ، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) کراچی میں دسمبر کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کا درجہ حرارت 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں ٹھنڈی ہواوں کا راج ہے، کراچی کا موسم آج اتوار کو بھی سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقے برف سے ڈھکے ہوئے ہیں، کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ سردی اسکردو میں ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ منفی بارہ ڈگری تک گرگیا، کالام اور استور میں منفی آٹھ، قلات، گوپس اور ہنزہ میں منفی سات، گلگت میں منفی چھ ، کوئٹہ اور زیارت میں منفی پانچ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں