اہم خبریں

پی آئی اے فلائٹ 783 کی اوسلو ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ مسافر کی جانب بچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کی اوسلو ایئرپورٹ ایمرجنسی لینڈنگ ،مسافر کی جان بچ گئی لیکن پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق دوران پرواز پی کے 783 میں سید جاوید نامی مسافر کی حالت خراب ہونے سے بے ہوش ہو گئے فوری طبی امداد سے بھی آفاقہ نہ ہ وا تو متفقہ رائے سے ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی ،اوسلو ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر جہاز اتارنے کی اجازت ملنے پر مسافر کو مکمل طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی جان بچالی گئی۔ لیکن ہ میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے مسافروں کو 4 گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں