اہم خبریں

مودی سرکار کے مظالم کے با عث مسلمانوں کا براحال ہوگیا،سردار ایاز صادق

لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آج قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہے،اگر وہ نہ ہوتے تو پاکستان نہ ہوتا، مودی سرکار کے مظالم کے با عث مسلمانوں کا براحال ہوگیا،مساجد کو آگ اور مسلمانوں پر تشدد ان کا فریضہ بن چکا ہے،پاکستان کے جھنڈے میں اقلیتوں کا بہت بڑا کردار ہے، نواز شریف نے قائداعظم کی روایت مسلم لیگ کو لے کر آگے بڑھایا،چند سالوں میں نواز شریف کے اندر جو رفاقت دیکھی کہ تو کہنے والے کو بھی آپ کہہ کر پکارتے تھے اور اب بھی کرتے ہیں،عمران خان نے ہمیشہ ان کے خلاف غلط الفاظ کا استعمال کیا،نواز شریف نے ہمیشہ خان صاحب کہہ کر پکارا،کبھی غلط الفاظ نہیں نکلے،مسلم لیگ ن والوں کے والدین اور عمران خان کے والدین کی تربیت میں بہت فرق ہے، اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا کہ آج قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہے،اگر وہ نہ ہوتے تو پاکستان نہ ہوتا،جب سے بھارت میں مودی سرکارآئی وہاں موجودمسلمانوں کا براحال ہوگیا ہے،مساجد کو آگ اور مسلمانوں پر تشدد ان کا فریضہ بن چکا ہے،قائداعظم کی ہدایت کے مطابق پاکستان کے جھنڈے میں اقلیتوں کا بہت بڑا کردار ہے،پاکستان میں موجود تما م اقلیتوں کے تحفظ کا نہ صرف ہمارا مذہب بلکہ اس کی قائداعظم نے بھی تاکید کی،آج حضرت عیسیٰ کا بھی یوم پیدائش ہے،ہم ان کی بھی اسی طرح عزت کرتے ہیں جیسے باقی پیغمبروں کی کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور نے کہا کہ ہمارے قائد نواز شریف نے قائداعظم کی روایت مسلم لیگ کو لے کر آگے بڑھایا،میں نے چند سالوں میں نواز شریف کے اندر جو رفاقت دیکھی کہ تو کہنے والے کو بھی آپ کہہ کر پکارتے تھے اور اب بھی کرتے ہیں،عمران خان نے ہمیشہ ان کے خلاف غلط الفاظ کا استعمال کیا۔

متعلقہ خبریں