اہم خبریں

این ٹی ڈی سی کا 3 سالہ سرمایہ کاری پلا نیپرا کو بھیج دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)این ٹی ڈی سی نے 3 سالہ سرمایہ کاری پلان نیپرا کو بھیج دیا،نیپرا حکام کے مطابق این ٹی ڈی سی کے انویسٹمنٹ پلان پر 2 جنوری کو سماعت کی جائے گی۔مجوزہ پلان کے مطابق این ٹی ڈی سی 369 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے 2025ء تک 3 سال کا سرمایہ کاری پلان تیار کر کے نیپرا کو بھجوا دیا۔اس حوالے سے 2023ء میں 114 ارب 30 کروڑ، 2024ء میں145 ارب 35 کروڑ سے زائد سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔پلان کے مطابق پاور پراجیکٹس سے بجلی کی ترسیل کے لیے 167 ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ سسٹم کے مرمتی کاموں اور توسیع کے اقدامات پر 157 ارب 79 کروڑ 65 لاکھ روپےخرچ کیے جائیں گے۔پلان میں این ٹی ڈی سی اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر 23 ارب 59 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔2025ء میں این ٹی ڈی سی 109 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی۔ترسیلی نظام کی بہتری کے دیگر اقدامات پر 20 ارب 70 کروڑ روپےخرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔پنجاب میں 164 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ اور خیبر پختون خوا میں 134 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ خرچ کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں