فیصل آباد (نیوز ڈیسک) مفت آٹے کا حصول عوام کیلئے خطرے سے خالی نہیں رہا، مفت آٹے کیلئے لائنوں میں لگے شہری جان سے جانے لگے ۔ذرائع کے مطابق مفت آٹے کیلئے قطار میں کھڑا ایک اورشخص جان سے چلا گیا۔ ملت روڈ پر مفت آٹا فراہمی مرکز دھنوالہ میں آٹا لینے کیلئے آیا شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے محمد اصغر کی عمر 48 سال تھی جو روزے کی حالت میں آٹا لینے آیا ہوا تھا۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ورثاء کے مطابق متوفی دل کا مریض تھا، شہری طبی موت کا شکار ہوا ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق آٹا سیل پوائنٹ پر کوئی دھکم پیل نہیں ہوئی۔
