اسلام آباد(اے بی این نیوز )نیشنل کمانڈاینڈآپریشنز سینٹر( این سی او سی )ملک بھرمیں مزید87 افراد میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشنز سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 6011 ٹیسٹ کئے گئے اورمزید 87افراد میں اس کی تشخیص ہوئی ہے۔ملک بھرمیں بیماری کے مثبت ہونے کی شرح 1عشاریہ 45فیصدہے۔25 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔لاہورمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ ۔19کے 534 ٹیسٹ کئے گئے اور19 افرادمیں بیماری کی تشخیص ہوئی، اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 608 ٹیسٹ کئے گئے 9 میں بیماری کی تشخیص ہوئی، راولپنڈی میں 433 ٹیسٹ کئے گئے، 1 مریض میں بیماری کی تشخیص ہوئی ۔
