اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف اور مریم اورنگزیب کا بیان آئین کیخلاف بغاوت ہے جو قابل قبول نہیں، ہم عدالتی فیصلہ قبول کیا دھمکیاں نہیں دیں،آئین کی بالادستی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھاہونا ہو گا۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نواز شریف اور مریم اورنگزیب کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم اورنگزیب کا بیان قانونی عملداری کیخلاف یلغار ہے جو قابل قبول نہیں ،نوازشریف کی پریس کانفرنس ،سپریم کورٹ پر حملہ ہے، کئی عدالتی فیصلے ہمارے خلاف آئے لیکن ہم نے عدلیہ کو دھمکیاں نہیں دیں ، امید ہے عدالت آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی، ہم قانون کی حکمرانی کے لیے ثابت قدم رہیں گے ، عدلت کا احترام نہیں کیا گیا تو ملک میں انارکی پھیلے گی ۔
