سیالکوٹ (نیوز ڈیسک)کسٹم حکام کی کارروائی ،تقریبا95 ہزار امریکی ڈالرمالیت کا سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، ملزم گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم پاکستانی نژاد امریکی شہری ہے جس سے تقریبا ڈیڑھ کلو سے زائد کے طلائی زیورات برآمد ہوئے ہیں ، جب کسٹم حکام نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کی تو ملزم دبئی جانے والی فلائٹ کے مسافر قیصر رزاق کے بیگ سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونا برآمد ہوا ہے،ملزم قیصر رزاق کسی قسم کی قانونی دستاویز پیش نہ ہونے کی وجہ سے کسٹم پولیس کے حوالے کردیا۔
