اہم خبریں

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دیدی ہے،وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کے سوال کے جواب میں وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ حج پالیسی وفاقی کابینہ منظور کرتی ہے، معاونین کا انتخاب بھی منظور شدہ حج پالیسی کے تحت ہوتا ہے، سعودی عرب میں تجربہ کار حج معاونین کو ڈائریکٹر معاونین کی مشاورت سے دوبارہ حج ڈیوٹی کی اجازت دی جاتی ہے، آئندہ ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ بار بار ایک ہی عملہ کو بطورمعاونین بھجوانے سے اجتناب کیا جائے گا۔ مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ حج میڈیکل مشن اور دیگر حج معاونین عملے کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ شیخ فیاض الدین کے سوال کے جواب میں مفتی عبدالشکور نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شفاف نظام بتایا ہے۔ وزارت مذہبی امور میں پیسے لے کر حج پر بھجوانے کی کوئی شکایت سامنے نہیں آتی ۔ اگر فاضل رکن کسی ایسے شخص کی نشاندہی کردیں تو اس کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا، ہم ان کے شکرگزار ہونگے۔

متعلقہ خبریں