اسلام آباد( اے بی این نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قاضی فائز عیسٰی سول ریویو پٹیشن میں سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف کیوریٹیو ریویو پٹیشن اور سی ایم اے واپس لینے کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی ہے ۔ صدر مملکت نے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ انیس احمد شہزاد کے حق میں سند اختیار پر بھی دستخط کر دیئے ہیں