اہم خبریں

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی
لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدرپی ٹی آئی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پارلیمنٹ میں ہونیوالی قانون سازی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی بل نواز شریف کو ایک اور این آر او دینے کی گھنائونی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب بھی وطن واپس آئیں گے وہ سیدھا جیل ہی جائیں گے، حکومتی بل نواز شریف کو ایک اور این آر او دینے کی ناکام کوشش ہے۔انہوں نےکہا کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی، شہبازشریف سمیت پوری پی ڈی ایم سپریم کورٹ کو آئین کی پاس داری سے روکنا چاہتے ہیں، آئینی طور پر آئین کی تشریح کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے۔

متعلقہ خبریں