اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کو رٹ کا چار رکنی بینچ آج دوبارہ صوبائی وقومی اسمبلی کے الیکشن التوا کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین کے بغیر بینچ کے سامنے کیس مقرر کیا جائے گا، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت آج ساڑھے 11 بجے ہوگی۔دو صوبوں میں الیکشن التوا کا کیس جسٹس امین کی کیس سننے سے معذرت،یاد رہے کہ گزشتہ روز سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ بینچ کے رکن جسٹس امین الدین کچھ کہنا چاہتے ہیں۔جسٹس امین الدین نے اپنے ریمارکس میں کیس کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سننے سے معذرت کرتا ہوں۔جسٹس امین الدین کے بات کرنے کے بعد بینچ کورٹ روم سے چلا گیا۔جسٹس امین کی معذرت کے بعد عدالت کا پانچ رکنی بینچ غیر فعال ہوگیا اور گزشتہ روز کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔