لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان سیٹ ایدجسٹمنٹ پر مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ ہوا۔تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین پرویز الہٰی کی لاہور کی رہائشگاہ پر پہنچے۔پی ٹی آئی اراکین نے پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور حسین الہٰی سے ملاقات کی اور انتخابی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔دوران ملاقات حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے غور اور اس معاملے پر مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اس حوالے سے پرویز الہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے بات چیت مثبت رہی، ہم مشاورت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پرویزالہٰی کو 187 ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے، عدالت کے فیصلے کے مطابق عمل درآمد کریں گے۔