لاہور(اے بی این نیوز ) سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے سب سے زیادہ 79 سو موٹو نوٹس لیے۔سابق چیف جسٹس ارشاد حسن خان نے 5 ،سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان شیخ ریاض احمد نے 4 ،سابق چیف جسٹس ناظم حسین صدیقی نے 6 ،سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان عبدالحمید ڈوگر نے ایک،سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے 10 ،سابق چیف جسٹس ناصر الملک نے 9 ، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جواد ایس خواجہ نے 4 ،سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے 25 ،سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے 47 ،سابق چیف جسٹس گلزار احمد نے 9 اورموجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ابتک 5 سوموٹو نوٹسز لیے ہیں۔2000ء سے ابتک سپریم کورٹ آف پاکستان کے 14 چیف جسٹس نے 204 سو موٹو نوٹس لیے۔