لاہور(نیوزڈیسک) موٹروے پولیس نے شدید دھند کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور، ملتان موٹروے فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے، موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، روڈ کو استعمال کرنے والے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، شہری کسی بھی قسم کی معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں جبکہ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔