لاہور( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کے قتل کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی اور تحریک انصاف کے مقامی رہنما راجہ شکیل زمان کی ضمانت منظور ہو گئی۔دوران سماعت ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل عبدالجبار ڈوگر نے درخواست ضمانت کی مخالفت میں دلائل دیے، بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔حسان نیازی کی جانب سے صدر لاہور بار رانا انتظار ایڈووکیٹ جبکہ راجہ شکیل زمان کی جانب سے برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد نے ظل شاہ کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
