لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی نشتر کالونی میں رشتہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے بتایاکہ فائرنگ کے نتیجے میں 45سالہ عباس نامی شخص ہلاک ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی،سی سی پی او نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔