اہم خبریں

سینیٹ کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا، 13 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )سینیٹ کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا، 13 نکاتی ایجنڈا جاری،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدرات کریں گے سینیٹ اجلاس میں وزیر قانون سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ایوان میں پیش کریں گے،وزیر دفاع نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کا بل ایوان بالا میں پیش کریں گے،اجلاس میں میری ٹائم زون اور پیر روشن شاہ انسٹیٹیوٹ میران شاہ کے قیام کا بل پیش ہو گا،سینیٹ کے اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز بل پیش کیا جائے گا،سینیٹ اجلاس میں وکلاء کی فلاح اور تحفظ کا بل بھی پیش کیا جائے گا، پیر روشن ادارہ برائے پروگریسو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میران شاہ بل سینیٹ میں پیش کیاجائےگا، سینیٹ میں انٹرا بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن بل بھی پیش کیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں