اہم خبریں

عدالتوں پر حملہ ن لیگی قیادت کا پرانا وطیرہ ، شہباز ، مریم ججز کو بدنام کررہے ہیں ، فواد چوہدری

عدالتوں پر حملہ ن لیگی قیادت کا پرانا وطیرہ ، شہباز ، مریم ججز کو بدنام کررہے ہیں ، فواد چوہدری

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) مرکزی ہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ عدالتوں پر حملہ ن لیگی قیادت کا پرانا وطیرہ ، نہیں لگتا کہ صدر مذکورہ قانون کو آسانی سے منظور کرلیں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی اایم حکومت پارلیمنٹ میں یکا یک قانون لیکرآگئی ، ایسی ڈمی پارلیمنٹ سے اتنی بڑی قانون سازی نہیں ہو سکتی، یہ قانون سازی ان کو اگلی پارلیمنٹ تک چھوڑ دینی چاہیے، وزیراعظم اور مریم نواز سینئر ججز کو بدنام کر رہے ہیں۔قانون سازی عدلیہ سے متعلق ہونی چاہیے صرف چیف جسٹس سے متعلق نہیں، ہم اس قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں، رولزآف بزنس کا سیکشن 191 کہتا ہے سپریم کورٹ اپنی انٹرنل ورکنگ کے لیے خود رول بنائے گی، اب یہ کہہ رہے ہیں کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے انٹرنل رولز بنائے گی، یہ سیکشن 191 کی خلاف ورزی ہو گی، دوسرا چیف جسٹس کے اختیار کو کم کرنا ہے تو آئینی ترمیم کرنا ہو گی جو اس حکومت کے پاس نمبرز نہیں ہیں۔ لہٰذا یہ معاملہ واپس پارلیمان میں ہی آئے گا، صدر مملکت کے پاس قانون سازی کو منظور کرنے کا 22 دن کا اختیار ہے پاس کریں یا نہ کریں، جتنی جلدی حکومت دکھا رہی ہے اتنی جلدی پاس نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آج جسٹس مندوخیل صاحب نے بہت بڑے ریمارکس دیئے، انہوں نے معاملہ سیٹل کر دیا کہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے، جسٹس مندوخیل نے کہا ہم کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جب تک ساری جماعتوں کو اعتماد میں لے کر قانون سازی نہیں ہو گی یہ قانون سازی توڑ نہیں چڑھے گی۔

متعلقہ خبریں