لاہور(نیوزڈیسک )سروسز اسپتال لاہور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل اسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ میں موجود نہیں۔اسپتال کے رجسٹرار نے سروسز اسپتال کے ایم ایس کو مراسلے کے ذریعےآگاہ کر دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کے ریگولر چیک اپ کے دروان ان کے وارڈ میں گئے تو وہ موجود نہیں تھے، وارڈ میں شہباز گل کی اسپتال فائل اور میڈیکل ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔مراسلے میں کہا گیا کہ شہباز گل نے اسپتال چھوڑتے وقت میڈیکل یونٹ کو بھی آگاہ نہیں کیا۔