اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس پاکستان کو مراد سعید سے متعلق خط لکھ دیا۔عارف علوی نے اپنے خط میں مراد سعید کے گھر 18 اگست کو مسلح افراد کے گھسنے کا معاملہ اٹھایا ۔ صدر نے لکھا کہ پولیس نے اس واقعے کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی۔ نامعلوم افراد مراد سعید کا پیچھا کرتے ہیں اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوں لگتا ہے کہ ریاستی ادارے اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہورہے ہیں۔ عارف علوی نے اپنے خط میں کہا کہ مراد سعید کو درپیش شکایات کا ازالہ کریں، مراد سعید نے شدید الزامات عائد کیے ہیں، مراد سعید نے کہا کہ ان پر مدینہ والے واقعہ کی بوگس ایف آئی آر ملک بھر میں درج کی گئیں۔خط میں کہا گیا کہ مراد سعید نےکہا کہ وہ اس وقت پاکستان میں تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، مراد سعید نے مالاکنڈ سوات میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال کا مسئلہ اٹھایا، مراد سعید کو سنگین نتائج کی دھمکی ملی۔