اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ پاکستان امریکا میں جمہوریت پر سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ دوسری جمہوری سربراہ کانفرنس کی دعوت پر امریکا اور شریک میزبان ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، امریکا سے اپنی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،پاکستان 2021 میں ہونے والی اس سربراہ کانفرنس کے عمل کا حصہ نہیں رہا، اس کانفرنس میں بعض ممالک کو قومی سطح پر کچھ وعدوں کی ضرورت تھی، سربراہ کانفرنس کا عمل اب ایک ایڈوانس سطح پر ہے،پاکستان کے عوام کا جمہوریت اور جمہوری اقدار کا گہرا عزم ہے ،رواں ماہ جمہوریت و سیاست کی 50 ویں سالگرہ منا ئی جائے گی ۔
