اہم خبریں

بجلی چوری کی شکایت پر زمان پارک انتظامیہ کو نوٹس جاری، خرم دستگیر کا عمران خان کو بجلی بل ادا کرنےکا مشورہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)لیسکو پاور کمپنی نے زمان پارک انتظامیہ کو بجلی چوری کی شکایت پر نوٹس جاری کر دیا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی خرم دستیگر نے عمران خان کو زمان پارک کا بجلی کا بل ادا کرنے کا مشورہ دے دیا۔ خرم دستگیر نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں تو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اسٹاف کو زمان پارک گھر کوچیک کرنے دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بجلی کا بل ادا کردیں تو مقدمے سے بچ جائیں گے۔واضح رہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے زمان پارک انتظامیہ کو بجلی چوری کی شکایت پر نوٹس جاری کیا ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر زمان پارک میں بجلی چوری کی اطلاع ملی، شکایت پر لیسکو ٹیم نے چیک کرنےکی کوشش کی تو وہاں تعینات سکیورٹی نے اجازت نہیں دی،لیسکو ٹیم کے پاس اب پولیس سے مدد لینے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں