اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا مسئلہ سیاسی نہیں نفسیاتی ہے یہ الیکشن نہیں اپنی سلیکشن کروانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی دور میں ریکارڈ قرضہ بڑھا ۔آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہتا ہے میں کسی سے نہیں ڈرتا لیکن بلٹ پروف ڈبے میں کھڑے ہوکر خطاب کیا ، جلسے کی کامیابی کے لیے تصویریں جوڑ کر کی مہم چلائی ،قانون توڑنے والوں نےعالمی سازش کا بیانیہ بنایا لیکن ناکام ہوئے ، کاغذ کا ٹکڑا لہرا کر سائفر کا بہانہ بنایا گیا، عمران خان کا مسئلہ سیاسی نہیں نفسیاتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان الیکشن نہیں اپنی سلیکشن کروانا چاہتے ہیں، لیکن یہ ملک نہیں چل سکتا ،پی ٹی آئی والوں نے پولیس پر تشدد کیا، پٹرول بم گرائے ۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جب پیشی کے لیے بلایا جاتا ہے تو کہتے ہیں بیمارہوں لیکن مینار پاکستان جلسے کیلئے وہ نہ بزرگ اور نہ بیمار ہوتے ہیں۔
